شہباز شریف کی گرفتاری پر مریم اورنگ زیب نے بڑی دھمکی دے دی

0
57

شہباز شریف کی گرفتاری پر مریم اورنگ زیب نے بڑی دھمکی دے دی

باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے ک شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا تو ہم بنی گالہ میں عمران خان کو گرفتار کریں گے . انہوں نے کہا کہہ خواجہ عمران نذیر ماڈل ٹاون پہنچے تو پولیس نے لاٹھی چارج کیا، اسی طرح رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا تو ہم تحریک اسقلال چلائیں گے .

واضح‌رہے کہ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے گھر 196 ایچ ماڈل ٹاون میں نیب نے چھاپہ مارا ہے نجی ٹی وی چینل نے کہا ہےکہ .شہباز شریف کی عقبی راستے سے فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی، ان کی گرفتاری کی اطلاعات بھی ہیں.

پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے، نیب نے آج شہباز شریف کو طلب کیا ہوا تھا لیکن شہباز شریف پیش نہیں ہوئے بلکہ تحریری جواب بھجوا دیا حالانکہ نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر کرونا سے بچاؤ کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں

کہا جا رہا ہے کہ نیب ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کرنے پہنچی ہے تا ہم حتمی صورتحال کا کچھ دیر میں پتہ چلے گا جس پر قارئین کو آگاہ کر دیا جائے گ

Leave a reply