لاہور: شہبازشریف کو عمران خان کا مودی کے خلاف بیان ناراض کرگیا،توپوں کا رخ مودی کی بجائےعمران خان کی طرف موڑدیا ،اطلاعات کےمطابق (ن) لیگ کے صدر شہبازشریف نے آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پروزیراعظم عمران خان کے کشمیریوں کے دشمن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بیان کو ناپسند کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کےایسے بیانوں سے بھارت سے تعلقات مزید خراب ہوجائیں گے
ذرائع کےمطابق اپنی اسی ناراضگی کا اظہارشہبازشریف نے سیاسی زبان کا سہارا لیتے ہوئے کیا ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں (ن) لیگ کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خارجہ امور سے عدم واقفیت سے ملک کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، عمران خان کے عجیب و غریب بیانات پاکستان اور بیرون ملک دوستوں کے وقارکو مجروح کر رہے ہیں۔
شہبازشریف نے یہ ردعمل آج عمران خان کی تقریر پردیا ہے جوانہوں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کی ہے ،مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے سخت الفاظ شہبازشریف پربجلی بن کرگرے ، جس کی وجہ سے شہبازشریف نے نام لینے کی بجائے اشارتاً خارجہ پالیسی کا نام دے کرسخت تنقید کی ،
ن لیگ کے صدرمیاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ امور خارجہ پر بولنے سے پہلے معاملے کی نزاکت کا ادراک ہونا چاہیے، عمران خان کو چاہیے ایسے حساس معاملات پر بولنے سے پہلے کچھ پڑھ لیں یا بریفنگ لے لیا کریں تاکہ ملک کو شرمندگی سے بچاجاسکے۔








