سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو اتحاد میں شامل ہونے دعوت دیدی، ذرائع  کے مطابق  مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کا اپنے تحفظات سے آگاہ کیا،  مولانا فضل الرحمان نے جے یوئی آئی کے ساتھ مبینہ دھاندلی کی شکایات کیں، ذرائع  نے بتایا کہ  مولانا فضل الر حمن نے شکوہ کرتے ہوئے شہباز شریف کو بتایا کہ ہمارا مینڈیٹ کیسے چوری ہوا ، تاہم مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو بتایا کہ جماعت کی اکثریت کی رائے ہے ہم اپوزیشن میں بیٹھیں،  ذرائع نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کل مجلس عاملہ کے سامنے  شہباز شریف کی درخواست رکھنے کی یقین دہانی کرائی ، اور بتایا کہ  جو بھی فیصلہ ہوا آپکو آگاہ کردوں گا،
ملاقات میں مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار ، سردار ایاز صادق ،ملک احمد خان موجود تھے، ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا راشد سومرو ، انجنئیر ضیاء الرحمان شریک ہوئے، دونوں رہنماوں کے درمیان  ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی ،.

پی ایم ایل این کے صدر شہباز شریف کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
Shares:







