سوچا تھا الیکشن کے بعد ایک دو دن سکون سے گزریں گے، لیکن بلاول بھٹو کی بات پر جواب دینا لازمی ہے، بلاول بھٹو کہتے ہیں اعتماد کا ووٹ دیں گے لیکن کابینہ کاحصہ نہیں ہوں گے۔ ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نامناسب اور غیر دارانہ گفتگو کی، باتیں اتنی کریں بعد میں شرمندہ نہ ہوں۔فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں ایم کیو ایم کو 17 نشستیں دی گئی ہیں، شاید وہ یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ ان کے علاوہ کوئی نہیں جیت سکتا، ان کو جو نشستیں ملی ہیں ماضی میں ہم ان پر کامیاب ہوتے تھے،
بلاول صاحب بھول رہے ہیں سرکاری وسائل پر ریلی نکال لینا کمپین نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو صدر بھی چاہتے ہیں، سپیکر بھی چاہتے ہیں اور بہت کچھ چاہتے ہیں لیکن حکومت کا حصہ نہیں بننا چاہتے، مسائل توہوں گے لیکن سیاسی جماعتوں کو نبردآزما ہونا ہے، انتخابات کو چیلنج کرنے کا ایک پورا پروسیس موجود ہے، ہم نے تو یہ بات کی کہ پی ٹی آئی سے بھی بات کی جائے۔رہنما کیو ایم نے کہا کہ سارے ساتھ بیٹھیں، جنہوں نے ووٹ ڈالے اور جنہوں نے نہیں ڈالے ان سب کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہے، اب الیکشن کمپین کی جذباتی تقاریر کے بجائے سٹیٹس مین شپ کا مظاہرہ کریں، صدرمملکت کے لئے ووٹ تو چاہئے ہوگا۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved