ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی ہدایت پر کوہسار فیسٹیول مری کی تیاریاں جاری :

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی ہدایت پر کوہسار فیسٹیول مری کی تیاریاں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔کوہسار فیسٹیول مری 13سے 15جون تک منعقد ہوگا
ریجنل گیمز کے فروغ کیلئے مری میں 8کھیلوں کے ایونٹس منعقد کئے جارہے ہیں ۔

مزید یہ کہ اس فیسٹیول میں فٹبال، والی بال، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، سکیٹنگ، میراتھن، سائیکلنگ اور پیرا آرچری گیمز شامل ہیں

ریجنل گیمز کے فروغ سے پنجاب کے کونے کونے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب نے نوجوانوں کو صلاحتیوں کے اظہار کیلئے ان کے گھر میں ہی مواقع فراہم کررہے ہیں، ۔

ریجنل گیمز کے انعقاد سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب کا اس حوالے سے کہنا تھا ۔کوہسار فیسٹیول مری کے انعقاد سے ریجنل سپورٹس کو ترقی ملے گیا انہوں نے کہا کہ 8گیمز میں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے

جاوید چوہان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب میں مختلف کھیلوں کے ایونٹس میں نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں،کوہسار فیسٹیول مری میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں، جاوید چوہان نے مزید کہا کہ فیسٹیول میں سامنے آنے والے ٹیلنٹ کو مزید ترقی دلائیں گے ۔

Shares: