بی جے پی کے رہنما کے گستاخانہ بیان پر ہر کوئی شدید غصے میں ہے، اداکار فیصل قریشی نے تو مطالبہ کر دیا ہے کہ بھارت کا بائیکاٹ کیا جائے. فیصل قریشی نے ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ بھارت کا بائیکاٹ کررہی ہے لیکن ہماری طرف سے ابھی تک ایسا کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔ فیصل قریشی نے مزید کہا کہ اس وقت اتنا اہم مسئلہ چل رہا ہے لیکن ہمارے لوگ اس پر خاموش کیوں ہیں۔ فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر اس پہ بات کرنی چاہیے اور بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے فنکار اور عوام اس حوالے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں کیونکہ اب بہت ہو چکا۔
یاد رہے کہ حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما کی طرف سے ہمارے پیارے نبی کے حوالے سے گستاخانہ بیانات دئیے گئے ہیں اس پر مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ہر کوئی سراپا احتجاج ہے بھارت کے خلاف اس وقت ہمارے لوگوں میں بہت زیادہ غم و غصہ پایا جاتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریم کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بارہا کہہ چکے ہیں فاشسٹ مودی کی قیادت میں بھارت مذہبی آزادی پامال کررہا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم جاری ہے۔