وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقاتیں

0
54

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقاتیں،اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے راجہ ظفر الحق اور قیصر احمد شیخ سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے راجہ ظفر الحق نے ملاقات کی جس میں راجہ ظفرالحق نے وزیراعظم کو کامیاب دورہء سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مباکباد پیش کی۔شہبازشریف سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر راجہ ظفر الحق نے وزیراعظم کے عوامی فلاحی منصوبوں کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل کے ویژن پر خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور ان کے حلقہ انتخاب چنیوٹ کے متعلقہ امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق آئی جی پنجاب ذوالفقار چیمہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں وزیرِ اعظم کو وزراتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات کے دوران ملک میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس فورس میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے ہواوے کمپنی کے مشرق وسطیٰ اورافریقہ ریجن کے صدر نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے، غیر ملکی کمپنیوں کو ہر صورت سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو 15 بلین ڈالر تک لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، ہواوے کے ساتھ تعاون سے نوجوانوں کومختلف ذرائع سےتربیت فراہم کی جائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ ہواوے کے ساتھ تعاون سے یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

Leave a reply