اسلام آباد : شہبازشریف کی بطوراپوزیشن لیڈرچھٹی کروانے کا اعلان کردیا گیا ،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیرفوادچودھری نے شہباز شریف کے ایوان میں تشریف نہ لانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف سے واپسی کی تاریخ پوچھی جائے یا نئے اپوزیشن لیڈرکیلئے پراسس شروع کیا جائے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ اپوازیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لا رہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑ چکے ہیں،قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہے، اور وہ خصوصی مراعات بھی لےرہے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 21, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ اپوازیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑ چکے ہیں،قانون سازی میں اپوزیشن لیڈرکااہم کردارہے، اور وہ خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں۔ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
فواد چودھری نے کہاان حالات کے مد نظر یا تو شہباز شریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے اور یا پھر نئے اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کیلئے پراسس کا آغاز کیاجائے، کیونکہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمبا عرصہ تک خالی نہیں رکھا جا سکتا۔ شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہی








