لاہور :شریف فیملی نیب کے ریڈار پر،نیب نے سابق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں طلب کر لیا ہے.نیب نے میاں شہباز شریف کو نوٹس بھیجا ہے کہ وہ 12 جولائی کو لاہور نیب آفس حاضر ہو کر اپنے اورپر لگائے گئے الزامات کا جواب دیں،شہاز شریف پر اس کے علاوہ اور بھی کیسز ہیں ان میںصاف پانی پراجیکٹ ،رمضان شوگرملز سمیت کئی اور بھی کیسز کا سامنا ان دنوں میاں شہباز شریف کو کرنا پڑرہا ہے.
یاد رہے کہ نیب میں میاں شہباز شریف کے خلاف اس حوالے سے یہ الزامات ہیں کہ لاہور ویسٹ میجنمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر بد عنوانی ہوئی ہے. شریف فیملی نے اپنے خلاف نیب کی کاروائیوں کو ذاتی عناد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدمات ہمارے خلاف جھوٹے بنائے گئے ہیں. نیب نے کہا کہ وہ اپنی سچائی ثابت کریں اور نیب پر الزام تراشی سے بازرہیں