اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور کویتی وزیراعظم کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں شہباز شریف نے کویتی ہم منصب کو 9 جنوری کو جنیوا میں پاکستان پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکویتی وزیر اعظم نے پاکستان کی موسمیاتی عزم کو مضبوط بنانے کے اقدامات کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ساتھ اپنے تعلقات میں اہمیت کا اعادہ کیا، اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔
صوفیہ مرزا اورمریم مرزا کی گرفتاری کے لیے اقدامات حتمی مراحل میں داخل
وزیراعظم شہباز شریف نےکثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئےدوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، محنت اور دیگر اہم شعبوں میں روابط قائم کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے صحت، سکیورٹی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں پاکستانی افرادی قوت کی بھرتی کے لیے کویت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا جبکہ کویتی وزیر اعظم نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے35 ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ ججز کےتبادلےکردیے
کویت کے وزیر اعظم نے رابطے برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا، کویت 100,000 سے زیادہ پاکستانیوں کی میزبانی کرتا ہے جو ہماری ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔