کمرتوڑمہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی نےمظاہروں کااعلان کردیا

0
42

لاہور: جماعت اسلامی نے آٹا، چکن اور اشیاء ضروریہ کے بحران اور کمر توڑ مہنگائی کیخلاف لاہور میں احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ آٹا ، چکن اور اشیاء ضروریہ کا بحران حکومتی بدنیتی اور بدانتظامی کا نتیجہ ہے۔ حکمرانوں کی عوامی مسائل اورمہنگائی سے لاتعلقی بےحسی کی بدترین مثال ہے۔

رینجرز کو اسٹریٹ کرائم روکنے کے اختیارات ملنے چاہیے،حافظ نعیم

انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے اور یہاں لوگ آٹے کی خریداری کے لیے دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ بیس کلو آٹا 3 ہزار روپے میں بھی دستیاب نہیں ہورہا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.09 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مرغی 550 روپے فی کلو کی ریکارڈ قیمت پر پہنچنے کے بعد مارکیٹ سے غائب ہوگئی۔ سفید پوش طبقہ حالات سے تنگ آ کر خود کشی پر مجبور ہے۔

امریکا کا سعودی عرب کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار

امیرجماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آٹا ، مرغی اور دیگر اشیاء ضروریہ کے بحران اور مہنگائی کیخلاف شہر کی مختلف شاہراؤں اور چوکوں پر احتجاجی مظاہرے کریگی۔ اتوار 8 جنوری کو ملتان روڈ پر بھرپور عوامی احتجاج کیا جائے گا۔ آنے والے دنوں میں اکبر چوک ، جی ٹی روڈ باغبان پورہ سمیت اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

دوسری طرف کراچی میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کل باغ جناح میں بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں،

 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ آج سے کراچی کے اہم مقامات پر کیمپ لگائیں گے ،نوجوانوں میں امید پیدا ہو رہی ہے ،سندھ حکومت اب یہ کہہ رہی ہے ہم الیکشن وقت پر کروائیں گے ،ناصر حسین شاہ نے جو کہا وہ خط واپس لیں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اعتراض ہے،صورتحال واضح ہونی چاہیے،تین دفعہ الیکشن ملتوی ہوئے ، امیدواروں نے اپنے وسائل لگائے ہیں،الیکشن ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے ،پیپلزپارٹی کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے 2015میں بھی عدالت کے کہنے پر الیکشن کروائے گئے ،اگست 2020 سے الیکشن نہیں کروائے گئے ہم مسلسل پچھلے ڈیڑھ سال سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کر وائیں،ایم کیو ایم ابھی کوشش میں ہے کسی طرح فیس سیونگ مل جائے ،پیپلزپارٹی خط کو واپس لے ،

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مرغی، آٹا، چاول، پیاز، دالیں مزید مہنگی

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگے ہیں ،چارج کیوں نہیں چھوڑ رہے پرسوں رات گلستاں جوہر میں ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا ،رینجرز کو اسٹریٹ کرائم روکنے کے اختیارات ملنے چاہیے،رینجرز کو تین ماہ کے لیے اختیارات دیئے جائیں،پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے سسٹم کو ٹھیک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، پولیس کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے،

Leave a reply