شہباز شریف کانام بلیک لسٹ میں ڈالنے کے خلاف درخواست ، عدالت نےکیا اعترض لگا دیا

0
32

شہباز شریف کانام بلیک لسٹ میں ڈالنے کے خلاف درخواست ، عدالت نےکیا اعترض لگا دیا

باغی ٹی وی : شہباز شریف کانام بلیک لسٹ میں ڈالنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی . لاہو رہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے شہباز شریف کی درخواست پر اعتراض لگا دیا،رجسٹرار آفس لاہو رہائیکورٹ نے اعتراض میں کہا کہ درخواست گزار نے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا،

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف کی جانب سے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے لیے عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی ہے۔شہباز شریف کی جانب سے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔

شہبازشریف کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی گئی ہے کہ ان کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے۔

درخواست میں شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مجھے آشیانہ اقبال ریفرنس، رمضان شوگر ملز ریفرنس میں عدالت سے ضمانت ملی، جس کے بعد بیرون ملک گیا اور پھر وطن واپس بھی آگی

Leave a reply