شہبازشریف رہائی کے فورا بعد کیا کریں گے، مریم اورنگ زیب نے بتادیا

0
49

شہبازشریف رہائی کے بعد کیا کریں گے، مریم اورنگ زیب نے بتادیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، شہباز شریف ابھی تک جیل میں ہیں انہیں رہا نہیں کیا جا رہا، والدہ کی وفات سے بڑا صدمہ نہیں ہوتا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ہر معاملے میں ناکام ہوئی، ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا، سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق تباہی کا سفر جاری ہے، یہ رپورٹ حکومت کے خلاف فرد جرم ہے۔ جی ڈی پی گروتھ 5.8فیصد سے 1.9فیصد پر آگئی، یہی حکومت رہی تو معیشت کا مزید برا حال ہو گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ شہباز شریف کو پیرول پر کل رہا کئے جانے کاامکان ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق شہبازشریف رہائی کے بعد اپنی والدہ کی تدفین اور جنازہ کے مقام کا دورہ کریں گےجس کے بعد حتمی فیصلہ کریں گےکہ والدہ کی نماز جنازہ رہائش گاہ کے اندر یا شریف میڈیکل سٹی میں پڑھائی جائے ۔ پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شریف فیملی نے جاتی امراء میں رہائش کا انتظام کر دیا ہے موجودہ حکومت نالائق، چور ہے دو ہزار اٹھارہ میں کورونا اٹھارہ مسلط ہے

ہر شعبے کا دیوالیہ نکالا جارہا ہے کرائے کے ترجمانوں کی اسٹیٹمنٹ اور عمران خان کا بیانیہ کے معیشت بحال ہورہی ہے جھوٹ ہے
ڈھائی سال میں معیشت اور روزگار تباہ ہوچکا ہے. ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے. اسٹیٹ بینک کے مطابق جی ڈی پی رپورٹ عمران خان پر فرد جرم عائد کرتی ہے
مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ آنے والے سالوں پر بھی معیشت تباہ ہو گئ. آٹا چینی مہنگا تو ہوا آٹا چینی چوری ہوا
مہنگائی کی شرح تین اعشاریہ فیصد پر تھی بارہ فیصد پر پہنچ چکا ہے، دیہاتوں میں سولہ اعشاریہ چار فیصد انفلیشن رہی
اب لوگوں کے پاس کرائے دینے کے لئے اور بچوں کے لئے کو ئی پیسہ نہیں ہے چالیس لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے
بجٹ خسارے پر یہ نعرے لگاتے تھے. دوہزار اٹھارہ سے انیس میں نو اعشاریہ ایک فیصد رہا

Leave a reply