شہبازشریف اپنےاثاثوں کا کچھ حصہ وزیراعظم فنڈ میں دیں، فردوس عاشق کا مشورہ

باغی ٹی وی : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امید ہے شہبازشریف اپنےاثاثوں کا کچھ حصہ وزیراعظم فنڈ میں دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کورونا کی آڑ میں سیاسی تنقید شروع کر رکھی ہے،ایسا کر کے وہ خود کو سیاست میں زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔
نہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا مسئلہ باتوں سےحل نہیں ہو گا، شہبازشریف کورونا کےخلاف حکومتی کوششوں کو داغدار کر رہے ہیں، یہ وقت عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہےنہ کہ تنقید کا۔

کابینہ اجلاس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آج 6 نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی ہے جس میں چاروں صوبوں میں گڈزٹرانسپورٹ کھولنےکا فیصلہ ہوا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ سندھ میں لاک ڈاوَن کی وجہ سے گڈزٹرانسپورٹ کو مسائل کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکورونا سےمتعلق موجودہ صورتحال پر کابینہ کواعتماد میں لیا،پاکستان میں ابھی تک 1865کورونا کیس زرجسٹرڈ ہوئےہیں۔

فردوس اعوان نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ نے معاشی تحرک کےلیے 1200 ارب روپے کے پیکیج اور 3 سال کے لیے سکوک بانڈز کے اجراء کی منظوری دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس کی آڑ میں سیاست کا گندا کھیل کھیلنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن لیڈر اس لیے بھی پریشان ہیں کہ ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کمپیوٹر کے سامنے ماسک پہن کر سیاسی آکسیجن حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Shares: