شہباز شریف کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکرٹریٹ چوک میں وکلاء گردی

0
54

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکرٹریٹ چوک میں وکلاء گردی کا واقعہ سامنے آیا ہے

پولیس کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدالت پیشی کے موقع پر راستوں‌ کو خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا تھا، ایسے میں ایک وکیل نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی، وکلاء نے راستہ بند ھونے پر ڈیوٹی پر موجود انسپکٹر کو تھپڑ مارنے کی کوشش کی وکلاء حضرات نے سیکرٹریٹ چوک میں موجود ڈیوٹی پولیس افسران و ملازمین کو غلیظ گالیاں دی

موقع پر موجود افراد نے وکلا اور پولیس کے مابین تصادم کو ختم کروایا، تا ہم پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ڈیوٹی پر ہیں اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، جب راستہ بند ہے تو کسی کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی

واضح رہے کہ احتساب عدالت لاہورنے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نے سلمان شہباز کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے نصرت شہباز کو نوٹس جاری کر کےآئندہ سماعت پر طلب کر لیا،عدالت نے شہباز شریف کی بیٹیوں رابعہ عمران اورجویریہ علی کو بھی طلب کر لیا

عدالت نے ملزم علی احمد اور طاہر نقوی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نے ڈی جی نیب کو ملزموں کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا،

یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

تفتیشی افسر نے کہا کہ نصرت شہباز پاکستان میں موجود نہیں ہے، جج جواد الحسن نے استفسار کی اکہ جویریہ علی کو شامل تفتیش کیا گیا؟ ملزمہ پر کیا الزام ہے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ جویریہ علی کو سوالات بھیجے گئے تھے مگر ملزمہ نے کوئی جواب نہیں دیا گیا، ملزم علی احمد کے وارنٹگرفتاری جاری ہوئے تھے مگر ان پر عمل درآمد نہیں ہوا، ملزم علی احمد کو مخلتف جگہوں پر تلاش کیا گیا مگر ملزم ٹریس نہیں ہوا، ملزم سید محمد طاہر نقوی گرفتاری سے بچنے کیلئے بیرون ملک فرار ہے،

 

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نصرت اور رابعہ عمران کے بارے میں اطلاع ہے کہ دونوں بیرون ملک ہیں،تفتیشی افسر نے کہا کہ نصرت شہباز ، رابعہ عمران اور جویریہ علی کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں مگر انکے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے،عدالت نے کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی

سلمان شہباز کے وارنٹ جاری، شہباز شریف کی بیٹیاں بھی عدالت طلب

Leave a reply