سلمان خان کے بیان کے بعد شہناز کے بیان سے ہوا نکل گئی

ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری نے سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیاہے پلک تیواری نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ سلمان خان نے لڑکیوں کے لئے سیٹ پر آنے کے رولز بنائے ہوئے تھے . اور لڑکیاں مکمل لباس پہن کر سیٹ پرآنے کی پابند تھیں. پلک کی اس بات کی تصدیق جب صحافیوں نے شہناز گل سے کرنی چاہی تو انہوں نے کہا کہ یہ سب جھوٹ ہے سلمان خان نے ایسا کوئی رول نہیں بنایا ہوا تھا ، میں تو اپنی مرضی کے مطابق ڈریسنگ کر کے جایا کرتی تھی. یوں دونوں کی باتوں میں تضاد دیکھ کر

یوں یہ سوال تو اٹھا کے آخر سچ کون بول رہا ہے. سلمان خان سے رجت شرما نے اپنے شو میں جب سوال کیا کہ آپ نے لڑکیوں کے مکمل لباس پہننے کی شرط رکھی ہوئی تھی سیٹ پر ، تو سلمان خان نے کہا کہ بالکل ایسا ہی تھا، میں سمجھتا ہوں کہ لڑکیاں ڈھکی ہوی ہی اچھی لگتی ہیں. مسئلہ لڑکیوں کی ڈریسنگ میں نہیں ہے بلکہ لڑکوں کے دیکھنے میں ہے ، جس طرح لڑکے لڑکیوں کو دیکھتے ہیں مجھے اچھا نہیں لگتا. یوں شہناز پڑ گئیں جھوٹی اور پلک ثابت ہو گئیں سچی.

Comments are closed.