شہناز گِل کے والد کو قتل کی دھمکیاں

0
42

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گِل کے والد سنتوکھ سنگھ سُکھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ شہناز گِل کے والد کو ایک غیر ملکی نمبر کے ذریعے نامعلوم فون کال کے ذریعے دیوالی سے قبل جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

انوشکا شرما نے ڈانٹ پلا دی فوٹوگرافر کو

شہناز گل کے والد کو ٹیلی فون پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں جب کہ دھمکیاں دینے والے کی شناخت اب تک سامنے نہیں آسکی ہے،شہناز گل کے والد نے ایس ایس پی امرتسر پولیس کے پاس درخواست جمع کروائی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ انہیں مسلسل دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دھمکی دینے والا شخص اپنا نام ہیپی بتا رہا ہے اور یہ دھمکی دے رہا ہے کہ وہ مجھے دیوالی سے قبل قتل کر دے گا-

شہناز گل کے والد نے میڈیا کو مزید بتایاکہ وہ متعدد ہندو اداروں کے ساتھ منسلک ہیں اورممکنہ طور پر اسی وجہ سے انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں انہوں نے پولیس سے اس معاملے کی چھان بین کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو وہ جلد ہی ریاست پنجاب چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں گے۔

میری ماں نے ہمیشہ تلقین کی دوسروں کی مدد کرو حدیقہ کیانی

تاہم پولیس کی جانب سے تحقیات بھی شروع کردی گئی ہیں تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس تاحال کال کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کے والد بیاس سے ترنتن جا رہے تھےفون کال پر دھمکی دینے والے شخص نے بدتمیزی سے بات کی اور تہوار سے پہلے اس کے گھر میں گھس کر اسے مار ڈالنے کا کہا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کے والد پر 25 دسمبر 2021 میں بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں انکی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم وہ بمشکل جان بچانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

Leave a reply