بگ باس 13 سے شہرت ھاصل کرنے والی شہناز گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کا نمبر بلاک کیا تھا. نمبر بلاک کرنے کی تفصیلات پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے بگ باس 13 کے بعد بہت سارے رانگ کالز آتے تھے ، مجھے جیسے ہی پتہ چلتا کہ کوئی رانگ نمبر ہے تو میں فورا بلاک کر دیتی. مجھے جب سلمان خان کی کال آئی تو میرے پاس نمبر سیو نہیں تھا ، میں نے اٹھائے بغیر ان کا نمبربلاک کر دیا مجھے لگا کہ یقینا کوئی رانگ نمبر ہے جو مجھے تنگ کررہا ہے. اس کے بعد سلمان خان کی ٹیم سے ایک بندے کی
مجھے کال آئی اور اس نے کہا کہ سلمان خان آپ کو کال کررہے ہیں ، فون اٹھائیے تو میں نے پھر بلاک لسٹ سے سلمان خان کا نمبر نکالا اور ان کی کال آئی تو ان سے معذرت کی. سلمان خان نے اس روز مجھے کال کسی کا بھائی کسی کی جان میں کاسٹ کرنے کے لئے کی تھی .میں نے فورا ہاں کر دی کیونکہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتا تھا میری توخوشی کی انتہا ہی نہیں تھی.