بالی وڈ اداکارہ شہناز گل نے اپنے ایک ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے کوئی نہیں ہرا سکتا ، جہاںمیں ہوتی ہوں پھر میں ہی وہیںہوتی ہوں کوئی اور نہیںآسکتا. شہناز گل کو ہرانا اتنا آسان نہیں ہے. میں جو جگہ بناتی ہوں اسکو بہت مشکل سے چھوڑتی ہوں. میں نے آج تک جو بھی کام کیا ہے بہت محنت سے کیا ہے . کبھی کسی کا حق نہیں مارا ، کبھی سازش نہیں کی اسلئے مجھے میرے رب کی ذات نے میری محنت کا بہت زیادہ پھل دیا ہے. میں خوش ہوں کہ مجھے اوپر والے نے اتنی کامیابی سے نوازا ہے. آج میرے پاس جتنی شہرت ہے شاید یہ کسی کا خواب ہی ہو سکتی ہے.
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ شہرت پانا آسان ہے لیکن اس شہرت کو برقرار رکھنا بہت مشکل ہے. میں کوشش کرتی رہتی ہوں کہ مجھے جو خدا نے شہرت دی ہے اسکو سنبھال سکوں. یاد رہے کہ شہناز گل کو بالی وڈ میں سلمان خان کی بہت زیادہ سپورٹ حاصل ہے اسی سپورٹ کی وجہ سے ان کو فلم میکرز اور لوگوں کی جانب سے توجہ مل رہی ہے. آج شہناز کیرئیر کی جن بلندیوںپر ہیں وہ سلمان خان کی دین ہے اگر یہ کہا جائے تو یقینا بےجا نہ ہو گا .








