پی ٹی وی کے سنہرے دور کی اداکارہ شہناز شیخ ایک عرصے سے ٹی وی سے دور ہیں یہاں تک کہ وہ تو انٹرویوز بھی کم کم دیتی ہیں. وہ سب سے ہنس کر مل لیتی ہیں لیکن انٹرویوز نہیں دیتیں. لیکن حال ہی میں شنہاز شیخ نے نکالا ہے غصہ آج کے ڈراموں پر. انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پی ٹی وی کو تباہ کرکے نجی ٹی وی کے ڈراموں کو پروان چڑھایا گیامقصد صرف ایک ہی ہے کہ کمرشلائزیشن بڑھے. شنہاز شیخ نے کہا آج جس طرح کا ڈرامہ بن رہا ہے میں تو دیکھتی ہی نہیں ہوں، سکرپٹ غیر معیاری ہوتا ہے اسی وجہ سے سال ہا سال سے میں نے ڈرامہ دیکھا ہی نہیں. ہمارے ڈرامے کا معیار بہت گر چکا
ہے لیکن اس کے باوجود کہیں نہ کہیںتھوڑا بہت اچھا کام ہو رہا ہے وہ اچھا کام آٹے میں نمک کے برابر ہے. انہوں نے کہا کہ پہلے ڈرامے کا سکرپٹ متعلقہ لوگوں سے ہوتا ہوا مکمل پراسس سے گزرتا تھا تبہی تو آج تک ان ڈراموں کو یاد کیا جاتا ہے لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ سکرپٹ کو برانڈز خود ہینڈل کرنے لگے ہیں ، ٹی وی چینلز کی کمرشل ٹیمز سکرپٹ کا فیصلہ کرتی ہیں وہی کاسٹنگ کا بتاتی ہیں کہ کس کو کاسٹ کیا جائے اور کس کو نہیں . ایسے میں جو ڈرامہ بن کر سامنے آرہا ہے وہ ہم سب کے سامنے ہی ہے میں نے جو ڈرامہ دیکھنا یا اس میں کام کرنا چھوڑا وہ یہی چیزیں اور ماھول دیکھنے ہوئے چھوڑا.








