ملک میں منشیات فروشی میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کا مرکز شہر اقتدار اسلام آباد اور اس کے مضافات ہیں اس سلسلے میں پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں
اسلام آباد، ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ رمنا و کراچی کمپنی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ، تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 1050گرام ہیروئن اور 300 گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی
ملزمان میں عدیل،وجاہت اور وارث مسیح شامل ہیں ۔کارروائی ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز معہ ٹیموں نے کی۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی