شہر قائد میں پانی کی قلت تاجر الائنس نے مختلف علاقوں میں احتجاج کی دھمکی دیدی

0
30

کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والانے کراچی کے مختلف علاقوں میں قلت آب پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کی حکمرانی کے دعوے داروں نے شہر کو کربلا بنادیاہے، ہماری خوتین بچے اور بوڑھے ایک گیلن پانی کے حصول کے لیے لائنوں میں لگے ہوئے ہیں،کراچی میں پانی کا مسئلہ کوئی ایک یا دومہینے پہلے کانہیں ہے بلکہ شہر قائد کی عوام یہ عذاب کئی برسوں سے سہہ رہی ہے،لیاری، ملیر ،کورنگی ،فیڈرل بی ایریا،ناظم آباد ،اورنگی ٹائون،لانڈھی سرجانی سمیت کراچی کا شاید ہی کوئی ایسا علاقہ ہو جہاں کے لوگ لمبی لمبی لائنیں لگاکر قطاورں میں نہ کھڑے ہوجبکہ بے حیائی تو ان حکمرانوں کی ہے جنھوں نے عوام کو دوبوند پانی کے لیے گھروں سے بے گھر کیاہواہے ایسا لگتاہے شہر کا تمام پانی ٹینکر مافیا کو دیدیا گیا ہے جو منہ مانگے داموں شہریوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھا رہاہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیفنس آفس میں لیاری کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے علاقہ معززین سے ملاقاتوں میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ شہر پورے ملک کو پالتاہے مگر یہاں کے لوگ دنیا کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، اس شہر کی بدقسمتی ہے کہ سیاستدان یہاں کے مسائل کو حل کرنے کا لالچ دیکر ہمیشہ سے ہی اقتدار بناتے رہے ہیں مگر جیتنے کے بعد کبھی بھی کسی امیدوار نے یہاں کی عوام سے دوبارہ آکر ان کا حال نہیں پوچھا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ سندھ اور وفاقی حکومت دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہر قائد کی عوام کو کم ازکم پانی کی سہولت تو فراہم کریں اگر یہ بھی ان سے نہیں ہوتا عوام کی بدوعائوں سے انہیں پھر کوئی نہیں بچاسکتا ،ایاز میمن موتی والا نے مزید کہاکہ تاجر الائنس شہر قائد کی عوا م کو تنہا نہیں چھو ڑ سکتی اگر متعلقہ محکمہ کی جانب سے شہر میں پانی کے بحران کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہم شہر کے مختلف علاقوں میں حکومت ،ٹینکر مافیا اور واٹر بورڈکے خلاف احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

Leave a reply