شہر لاہور میں پی ایس ایل کا میلہ سجنے کو تیار

باغی ٹی وی :ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز ہوں گی آمنے سامنے ۔ کپتان ملتان سلطانز شان مسعود اور ہیڈکوچ لاہور قلندر عاقب جاوید کامیاںی کیلئے پرامید ۔۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کل ہوگا پی ایس ایل کا بڑا ٹاکرا۔ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز میں کانٹے دار جوڑ پڑے گا۔ کپتان ملتان سلطانز شان مسعود اور ہیڈکوچ لاہور قلندر عاقب جاوید کی پری میچ کانفرنس ميں شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کا کمبینیشن بہت مضبوط ہے، تین لیگ اسپنر اور ایک آف سپنر موجود ہیں، شاہد آفریدی پہلے سے زیادہ فٹ ہیں اور فارم میں ہیں، پی ایس ایل کھلاڑیوں کے پاس کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع ہے

ہیڈکوچ لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہا کہ لاہور کے پاس بہترین باؤلنگ موجود ہے، اس سال نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے جبکہ آٹھویں نمبر تک ٹیم میں بیٹسمین موجود ہیں، ہوم گراؤنڈ میں کھیل کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی گزشتہ چار ايڈيشن ميں شکست کو بھلا کر ميدان ميں اتريں گے ۔لاہور قلندر اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ جمعہ کی رات آٹھ بجے شروع ہوگا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے بارش کا امکان ہے ۔ اسی لیئے تمام پچز کو ڈھانپ دیا گیا ہے

Shares: