شہر قائد میں درمیانے درجے کی ہیٹ ویو ، شہری محتاط رہیں

باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں پارہ آج بھی 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فی صد رہنے کا امکان ہے۔

5 مئی کو محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی تھی جس کے پیش نظر طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تھیں اور تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو ایمرجنسی وارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا.دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیر، اسلام آباد اور خطۂ پو ٹھوہار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا.
اس سے پہلے محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ 5 سے 8 مئی کے دوران کراچی شہر میں شدید گرمی پڑے گی اور درجۂ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں شمال مغربی علاقوں سے گرم ہوائیں چلنے کے باعث موسم گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم شام اور رات کے اوقات میں زیادہ گرمی نہیں ہوگی۔

Shares: