مزید دیکھیں

مقبول

شہر یارآفریدی،شاندانہ گلزار ،تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری،فیصلہ آ گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے کیس کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں، تھری ایم پی کا اختیار صرف وفاقی کابینہ کے پاس ہونا چاہیے، شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، تھری ایم او اختیارات کا پی او 18، 1980 کا قانونا غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے، ‏شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کے خلاف جاری ایم پی او آرڈر بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

ابھی ایم پی او کو کالعدم تو نہیں کیا بلکہ کچھ شرائط عائد کی ہیں

پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

 شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا یے

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے اختیارات سے متعلق عدالت نے دو عدالتی معاونین مقرر کیے تھے،عدالتی معاونین بیرسٹر صلاح الدین اور وقار رانا عدالت میں دلائل دے چکے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کے خلاف ایم پی او آرڈر معطل کر رکھاتھا،عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو مزید ایم پی او آرڈر جاری کرنے سے روک رکھا تھا

واضح رہے کہ شہر یار آفریدی کی جیل سے رہائی ہوئی تو انہیں تھری ایم پی او کے تحت گرفتارر کر لیا گیا تھا ، شاندانہ گلزر کو بھی گرفتار کر لیا تھا جس پر دونوں‌نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan