اسلحہ کی نمائش سے شہری خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، سپریم کورٹ

0
119
supreme court01

ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کیس،سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا
عدالت نے تحریری حکمنامہ میں کہا کہ عوام کو آزادانہ طور پر ممنوعہ اسلحہ لہرانے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا،بظاہر پولیس، محکمہ داخلہ اور وزارت داخلہ لوگوں کو محفوظ بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی،شادی ہالز، بازاروں،ا سکولوں اور اسپتالوں کے باہر بھی ایس ایم جیز کھلے عام نظر آتی ہیں، گاڑیوں میں مجرمانہ مقاصد کیلئے اسلحہ اٹھائے لوگ نظر آتے ہیں مگر پولیس نظر انداز کرتی ہے،قانون کی پاسداری کرنے والے شہری اسلحہ کی نمائش سے خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، ایسے ماحول میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کی مثال والی فضا پیدا ہوتی ہے،حیران کن بات ہے کہ پولیس کے پاس کسی اسلحہ کی تصدیق کا کوئی طریقہ کار نہیں،

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے بذریعہ سیکریٹری داخلہ تحریری جواب طلب کر لیا، عدالت نے حکمنامہ میں کہا کہ کیا وفاقی حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ آتشی اسلحہ کی عوامی سطح پر نمائش کرنی ہے؟کیا عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی نہیں؟ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا،سپریم کورٹ نے6 مارچ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا.

دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام’ کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گردگرفتار’اسلحہ برآمد

سرکاری نمبر پلیٹ لگی ویگو پک اپ گاڑی سے اسلحہ و منشیات کی بھاری کھیپ برآمد

ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس لاکھوں روپے لے کر بنائے گئے ،سینیٹر بہرمند تنگی کا انکشاف

سابق رکن اسمبلی کے گھر چھاپہ ، سونا،غیر ملکی اسلحہ،شراب کی بوتلیں،کروڑوں روپے برآمد

اراکین اسمبلی کے 150 سے زائد لیٹر پیڈز پر ہزاروں اسلحہ لائسنس جاری

صدر مملکت نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس مانگ لئے

میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا باعثِ شرم ہے،چیف جسٹس

Leave a reply