ڈاکو کو جب شہری کی بہادری نے بھاگنے پر مجبور کردیا
باغی ٹی وی رپورٹ : دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G-11 میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات بہادر شہری کی دلیری اور ہمت سے ناکام ہوگئی.
باغی ٹی وی رپورٹ . بہارد اور دلیر شہری کی بروقت مزاحمت اور دلیری سے دو ڈاکو جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے بھاگنے پر مجبور ہو گئے. تفصیلات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G-11 میں دو ڈاکوؤں نے ایک گاڑی کو روکا اور گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی اس کے جواب میں کار سوار شہریو ں نے خود کو سرنڈر کرنے کی بجائے مزاحمت کی ایک شخص نے گاڑ ی سے نکل کر گن تانے ہوئے ڈاکو پر پتھر پھینکا اور ساتھ شور مچانا شروع کر دیا.اس دوران ڈاکو نے ہوائی فائرنگ بھی کی. مسلسل مزہمت کے بعد ڈاکو اپنی بائیک پر سوار ہو کر چلتے بنے .
واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی آمد کے ساتھ ہی راہ زنی اور ڈاکہ زنی عام ہو چکی ہے دن کی روشنی میں ڈاکو لوگوںکو لوٹتے پھرتے ہیں اور انہیں ذرا بھی کوئی خوف اور خطرہ نہیں ہے.پور ے اطمینان سے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں . پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاردکردگی پر سوالیہ نشان ہے.
جب ڈاکو نے ڈکیتی سے پہلے اپنے دوست کو پہچان لیا