راولپنڈی: محکمہ اینٹی کرپشن نے بیرون ملک مقیم شہری کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے بیرون ملک مقیم شہری عبدالحمید کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش کرنے والے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ محمد سرور بھی شامل ہے جس کا تعلق کلرسیداں سے ہےملزم کے ساتھیوں میں محکمہ مال کا رجسٹری محرر اور نائب قاصد تحصیل کہوٹہ شامل ہیں جنہوں نے اوور سیز پاکستانی عبدالحمید کی کروڑوں مالیت کی اراضی جعلی کاغذات تیار کر کے ہتھیانے کی کوشش کی، جعلسازوں کے گروہ کا سرغنہ ملزم محمد سرور پہلے بھی محکمہ مال کے ملازمین کی ملی بھگت سے جعلی کاغذات تیار کرنے کے مقدمات میں ملوث ہے اور ماضی میں بھی جعلی دستاویزات تیار کرکے شہریوں کی جائیدادیں ہتھیا چکا ہے۔