سزا مکمل ہونے کے باوجود پانچ سال سے قید شہری کو اپنے ملک بھجوا دیا گیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی
وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں فیصل ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے برمی شہری کی اپنے ملک روانگی کے بعد درخواست نمٹا دی ،وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے عمل درآمد رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی جس مین کہا گیا کہ شہری کی وزارت خارجہ کے ذریعے شہریت کی تصدیق کی گئی، وزارت داخلہ کی رپورٹ مین کہا گیا کہ شہریت کی تصدیق ہونے پر برمی شہری کو اس کے ملک روانہ کیا گیا،
برمی شہری کو اگست کو اسلام آباد سے میانمارڈی پورٹ کیا گیا ،برمی شہری منشیات اسمگلر پاکستان میں سزا مکمل ہونے کے باوجود 5 سال سے قید تھا
دوسری جانب زمین ایکوائر کرنے کے باوجود معاوضے نہ ملنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش نہ ہو سکے، عدالت نے 20 ستمبر کو دوبارہ طلب کر لیا، وکیل نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے محمد عثمان ڈینگی اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی میں ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے واپس آئیں گے تو انہیں سنیں گے،اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کو 20 ستمبر کو دوبارہ طلب کرلیا عدالت نے کہا کہ متاثرین نے بھی بڑا ظلم کیا جو جعلی کلیمز کرتے رہتے ہیں، عدالت کو بتایا گیا کہ اسٹے آرڈر کے باوجود ہماری زمینوں پر سی ڈی اے کی مشینیں چل رہی ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ دوبارہ متاثرین کے پاس جائیں ان کی شکایات کا ازالہ کرکے رپورٹ پیش کریں، عدالت نے متاثرین کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی
نور مقدم قتل کیس، ڈاکٹرز کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست پر فیصلہ آ گیا
نورمقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے قتل کے الزام سے صاف انکار کردیا
نور مقدم قتل کیس،سفاک ملزم مکر گیا،عدالت جمع کروایا گیا بیان باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا
نور مقدم قتل کیس۔ مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی تینوں درخواستیں خارج کر دی گئی ہیں