شہری نے 30 لاکھ ڈالر،پاکستانی 6 ارب 70 لاکھ روپے حق مہر ادا کر دیا

0
36

کویت کی تاریخ کا سب سے بڑا حق مہر شہری نے 30 لاکھ ڈالر اپنی اہلیہ کو ادا کر دیا۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت کے ایک شہری نے شادی کے موقع پر اپنی دلہن کو 10لاکھ دینار یعنی 30 لاکھ ڈالر (پاکستانی 6 ارب 70 لاکھ روپے) کا حق مہر ادا کر دیا۔ کویتی شہری نے کویت کی تاریخ کا سب سے بڑا حق مہر چیک کی صورت میں دیا۔

کویت میں 2017 کے بعد پہلی مرتبہ ایک پاکستانی اور 2 خواتین سمیت سات افراد کو پھانسی

مقامی میڈیا کے مطابق ادا کیا گیا حق مہر کویت کی تاریخ کا سب سے زیادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق کویت میں حق مہرکی قیمت مختلف ہوتی ہے اور یہ عام طور پر نوبیاہتا جوڑے کی سماجی حیثیت یا نکاح نامے میں حق مہر کا اندراج کرنے یا نہ کرنے کی خواہش کے مطابق ایک سے چوتھائی ملین دینار کے درمیان ہوتی ہے۔ یہ کویت میں شادیوں کی تاریخ میں تقریباً سب سے زیادہ قیمت ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کویت میں حق مہر کا کوئی ضابطہ نہیں ہے تاہم کم سے کم ایک دینار اور زیادہ سے زیادہ 25 ہزار دینار مہر دیئے جانے کا ریکارڈ موجود ہے۔

یوکرین پر میزائل حملوں کے دوران پولینڈ کے اندر بھی ایک میزائل دھماکہ ،دو افراد ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کوئی کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ کی حد مقرر نہیں ہے بلکہ اسے انفرادی صوابدید پر چھوڑا گیا ہے اور کوئی بھی فریق سماجی رسم و رواج میں مداخلت نہیں کرتا۔

گزشتہ سال، کویت میں شادی اور طلاق کی مشترکہ شرح سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی، جس میں شادی کی شرح میں 28.9 فیصد اور طلاق کی شرح میں 13.7 فیصد اضافہ ہوا جو کہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم بارے تہلکہ خیز انکشاف

Leave a reply