شہری نے ایلون مسک کے بیٹے کی گاڑی کا پیچھا کر کے گاڑی روک لی
لاس اینجلس: ایک ‘دیوانہ شخص’ اس گاڑی کے بونٹ پر کھڑا ہوگیا جو ایلون مسک کے بیٹے کو لے کر جا رہی تھی اس واقعے نے ایلون مسک رئیل ٹائم لوکیشن تفصیلات فراہم کرنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹس کے حوالے سے نئی پالیسی کے اعلان پر مجبور کردیا۔
باغی ٹی وی : ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ایک ‘دیوانہ شخص’ اس گاڑی کے بونٹ پر کھڑا ہوگیا جو ان کے بیٹے کو لے کر جارہی تھی۔
ایلون مسک کے پرائیوٹ جہاز کو آن لائن ٹریک کرنے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل
Any account doxxing real-time location info of anyone will be suspended, as it is a physical safety violation. This includes posting links to sites with real-time location info.
Posting locations someone traveled to on a slightly delayed basis isn’t a safety problem, so is ok.
— Elon Musk (@elonmusk) December 15, 2022
ایلون مسک کی جانب سے یہ بات ایک ٹوئٹ میں اس وقت بتائی گئی جب 14 دسمبر کو ٹیسلا کے بانی کے پرائیوٹ جہاز کو آن لائن ٹریک کرنے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیا گیا۔
ایلون مسک نے ٹوئٹ میں بتایا کہ اس شخص نے گاڑی کا پیچھا اس لیے کیا کیونکہ اس کا خیال تھا کہ وہ (ایلون مسک) گاڑی میں موجود ہیں۔
Last night, car carrying lil X in LA was followed by crazy stalker (thinking it was me), who later blocked car from moving & climbed onto hood.
Legal action is being taken against Sweeney & organizations who supported harm to my family.
— Elon Musk (@elonmusk) December 15, 2022
ٹوئٹر کے سی ای او نے بتایا کہ گاڑی میں ایلون مسک کا بیٹا X سفر کررہا تھا جس کا پورا نام X Æ A-12 ہے X لاس اینجلس میں سفر کررہا تھا جب اس شخص نے گاڑی کو بلاک کیا اور پھر اس کے اوپر چڑھ گیا مسک نے کہا کہ میرے خاندان کو نقصان پہنچانے والے سوینی اور تنظیموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
کیمبرج ڈکشنری نے "مرد” اور "عورت” کی تعریف بدل دی
اس واقعے کے بعد ایلون مسک نے اعلان کیا کہ جو اکاؤنٹ رئیل ٹائم لوکیشن تفصیلات شیئر کرے گا اسے معطل کردیا جائے گا کیونکہ یہ سکیورٹی کے لیے خطرہ ہے، البتہ کچھ تاخیر سے تفصیلات پوسٹ کرنے پر ایکشن نہیں لیا جائے گا۔
Anyone recognize this person or car? pic.twitter.com/2U0Eyx7iwl
— Elon Musk (@elonmusk) December 15, 2022
انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ان کے جہاز کو ٹریک کرنے والے اکاؤنٹ نے گاڑی روکنے والے شخص کو لوکیشن تفصیلات فراہم کی تھیں یا نہیں۔
خیال رہے کہ نوجوان پروگرامر جیک سوینے نے ایک سافٹ ویئر بنارکھا ہے جو خودکار طریقے سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ذاتی جہاز کی نقل و حرکت کو ٹریک کرتا ہے اور اس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو معطل کیا گیا تھا۔
گزشتہ ماہ ایک ٹوئٹ میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ آزادی اظہار کے لیے وہ اپنے طیارے کی معلومات بتانے والے اکاؤنٹ کو بھی بند نہیں کریں گے حالانکہ یہ ذاتی طور پر ان کی حفاظت کے لیے خطرہ ہے۔