پولیس لائن میں دو اہلکاروں کی لڑائی ،شہری پر بے جا تشدد.آئی جی کا نوٹس،

0
99

پولیس لائن میں دو اہلکاروں کی لڑائی ،شہری پر بے جا تشدد.آئی جی کا نوٹس،

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا بڑا اقدام .آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران و جوانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹریننگ سکول کو کیپیٹل پولیس کالج کا درجہ دے دیا۔آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر پولیس کالج کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،کیپیٹل پولیس کالج میں اب ڈی ایس پی لیول تک کے تمام کورسز ہو سکیں گے۔اس سے پہلے اسلام آباد کیپیٹل پولیس افسران کو دوسرے صوبوں میں کورسز کرنے پڑتے تھے۔دوسرے صوبوں میں کورسز کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کو بھاری فیسیں بھی ادا کرنا پڑتی تھیں۔کیپیٹل پولیس کالج کے قیام سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

دوسری جانب پولیس لائن میں دو اہلکاروں کے درمیان لڑائی جھگڑے کا معاملہ۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا۔ اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سے وقوعہ کی رپورٹ طلب کر لی،اور کہا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔دونوں اہلکار شاہد نواز اور امیر نواز ایک ہی گاوں کے رہنے والے ہیں۔دونوں اہلکاروں کے درمیان ذاتی رنجش پر لڑائی جھگڑا ہوا۔جھگڑے کے دوران شاہد نواز نے میر نواز پر فائر کیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قبل ازیں تھانہ کراچی کمپنی میں شہری پر تشدد واقعہ کی منصفانہ انکوائری کے لیے، وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے. قصور وار ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی، کسی بھی غیر قانونی کارروائی میں قانون نافذ کرنے والا ملوث پایا گیا تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

لاپتہ افراد کیس،وفاق اور وزارت دفاع نے تحریری جواب کے لیے مہلت مانگ لی

عدالت امید کرتی تھی کہ ان کیسز کے بعد وفاقی حکومت ہِل جائے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ

 دو ہفتوں میں بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے سے روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

Leave a reply