شہری کی شکایت پر وزیراعظم عمران خان ان ایکشن، افسران کیخلاف کاروائی

0
30
شہری کی شکایت پر وزیراعظم عمران خان ان ایکشن، افسران کیخلاف کاروائی

شہری کی شکایت پر وزیراعظم عمران خان ان ایکشن، افسران کیخلاف کاروائی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پراسلام آباد لینڈ ریونیوافسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے

وزیراعظم آفس کے مطابق اسلام آباد سرکل رجسٹرار آفس کیخلاف انکوائری کی گئی ہے.ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،چیف کمشنر  نے وزارت داخلہ سے سرکلر جسٹرار کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی انسپکٹر کوآپریٹو سوسائٹیز کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، متعلقہ ہاوَسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے سرکل رجسٹرار آفس کے متعلقہ کلرک کو بھی عہدہ سے ہٹا دیا گیا،بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سٹیزن پورٹل پر شکایات پر وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لے لیا چیف کمشنر آفس نے متعلقہ افسران کی معطلی اور برطرفی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے

وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

آزادی تک کشمیر کا کیس لڑوں گا،مولانا صرف ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، وزیراعظم

سٹیزن پورٹل پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنی شکایات درج کروائیں؟

کرپشن ،فراڈ کے خلاف اب سٹیزن پورٹل پر بھی ہو گی شکایت درج، وزیراعظم کا بڑا حکم

پاکستان سٹیزن پورٹل ،عوامی شکایات حل کرنے میں کوتاہی، وزیراعظم کا بڑا حکم

پاکستان سیٹیزن پورٹل کو عوام میں مسلسل پزیرائی حاصل

واضح‌ رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں‌ آیا ہے شہریوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہاں‌ شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے. تا ہم کئی علاقوں میں افسران شکایت پر کاروائی نہیں کرتے اور حل کئے بغیر ہی اوکے کی رپورٹ بھیج دی جاتی ہے

تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات کو موثر انداز میں سننے اور انہیں حل کرنے کے لئے پاکستان سٹیزن پورٹل کا آغاز کیا تھا اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویزبراہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے

دو بیوہ بہنوں کی سٹیزن پورٹل پر شکایات، وزیراعظم کا نوٹس،بڑا حکم دے دیا

Leave a reply