وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات کے حل میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تمام وفاقی اورصوبائی محکموں کو شہریوں کی شکایات فوری حل کرنے کا حکم دے دیا،وزیراعظم عمران خان نے حکم دیا کہ شہریوں کی درخواستوں پراگلے 4 ہفتوں میں ازالہ کیا جائے ،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں درخواستوں اور پٹیشنز پر کارروائی نہ ہونا افسوسناک ہے،تمام وزارتیں اور ماتحت ادارے 4 ہفتوں میں درخواستوں پر کارروائی کریں،شہریوں کی جانب سے لائسنس،این او سی اور ڈومیسائل سے متعلق شکایات ہیں

ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا

وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل سیل کے بارے میں بھی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ لوگوں کو سٹیزن پورٹل استعمال کرنے کے لیےشعور دیا جائے ،سٹیزن پورٹل ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں

سٹیزن پورٹل پر کتنی بڑی تعداد میں‌ لوگوں‌ کی شکایات حل کی گئیں‌؟ وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا

 

واضح‌ رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں‌ آیا ہے، مختلف لوگوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہاں‌ شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے.

Shares: