شہریوں کے تحفظ سے متعلق رولز 2020 کو عدالت میں‌چیلینج کر دیا گیا

باغی ٹی وی : سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہریوں کے تحفظ سے متعلق رولز 2020 کو کالعدم قرار دینے کے لیے ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کی شہری اسد بیگ کی جانب سے اسامہ خاور ایڈووکیٹ نے رولز چیلنج کر دیئے ہیں،

اس سلسلے میں‌ عدالت نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات اور چئیرمین پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا .

وکیل نے موقف پیش کیا کہ پاکستان سائبر کرائم ایکٹ 2016 کی سیکشن 37 کے تحت رولز بنانا وفاقی حکومت کا اختیار نہیں، آن لائن مواد ہٹانا، بلاک کرنا یا اس کے لیے ہدایات دینا وفاقی حکومت کا اختیار نہیں،

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کوآرڈینیر کو اپنے اختیارات نہیں دے سکتی، اس طرح شہریوں کے تحفظ سے متعلق رولز 2020 آئین میں دئیے بنیادی حقوق کے خلاف ہے، نیشنل کوآرڈینیٹر کے لیے رولز میں تعلیم کی حد بھی مقرر نہیں،

نیشنل کوارڈینیر بنانا بھی خلاف قانون ہے اس کو مستقل کام سے روکا جائے، وکیل پی ٹی اے نے اس کے جواب میں کہا وزیر اعظم نے رولز پر نظر ثانی کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے،

رولز نوٹیفاڈ نہیں ہیں، عدالت نے کیس دوسرے ایک جیسا کیس کے ساتھ منسلک کر دیا،

Shares: