لاہور انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت کی کارروائی۔
گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں سرغنہ اعظم عرف مٹھا اور اس کا ساتھی عباس شامل ہیں۔ گرفتارملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی2موٹر سائیکلیں، نقدی، 10موبائل فونز اورناجائز اسلحہ برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے ملزمان کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی طرف سے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

شہریوں کو لوٹنے والوں کے ساتھ پولیس نے کیا کیا؟
Shares: