اداکار شہروز سبزواری آج کل بہت خوش ہیں ان کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہیں ہے انہوں نے اپنے مداحوں سے اہلیہ صدف کے لئے دعائوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بہت جلد والدین بننے والے ہیں اور میں بہت خوش ہوں کہ میں پاپا بننے جا رہا
ہوں. شہروز سبزواری کہتے ہیں کہ وہ دن جلدی آئے جب میں کہوں کہ میں پاپا بن گیا ہوں اور بچے کی دیکھ بھال کے لئے مجھے کچھ چھٹیاں کرنی ہیں. اداکار نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں کام سے پندرہ بیس کی چھٹیاں مل جائیں لیکن ساتھ ہی

یہ بھی کہا کہ پرڈیوسرز وغیرہ شاید چار پانچ دن کی چھٹیاں دیں. اداکار نے کہا کہ میری اہلیہ چاہتی ہیں کہ میں پورا مہینہ کام سے چھٹی لیکر ان کو اور بے بی کو وقت دوں. شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ میں اپنی خوشی کا اظہار لفظوں میں نہیں‌کر سکتا کہ میں کس قدر خوش ہوں کہ ہم والدین بننے جا رہے ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ اہلیہ صدف بالکل ٹھیک ہے اور گھر پر آرام کررہی ہیں. یاد رہے کہ شہروز سبزواری کی صدف کنول کے ساتھ دوسری شادی ہے اور ان کی پہلی شادی سائرہ یوسف کے ساتھ ہوئی سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی بھی ہے. یوں شہروز دوسری بار پاپا بننے جا رہے ہیں. شہروز نے صدف سے محبت کی شادی کی اور ان کا ماننا ہے کہ میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے صدف جیسی جیون ساتھی ملی.

Shares: