سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا؟‌

جب زارا آئی تو نورے کی خوشی کی انتہا نہ تھی
0
36
noorey

شہروز سبزواری نے پہلی شادی سائرہ یوسف کے ساتھ کی، ان دونوں کی ایک بیٹی ہے، اور اسکا نام ہے نورے. نورے کی پیدائش کے کافی سال کے بعد سائرہ شہروز میں تلخیاں بڑھیں تو دونوں کے رشتے کا انجام طلاق کی صورت میں ہوا.شہروز نے اس کے بعد ماڈل و اداکارہ صدف کنول کے ساتھ شادی کی. صدف اور کنول کی بیٹی کانام زارا ہے، اور اہم بات یہ ہے کہ نورے اور زارا کا آپس میں‌بہت پیار ہے. شہرو سبزواری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ جب صدف بیٹی کو جنم دینے والی تھیں تو میری بیٹی نورے مجھ سے ہر روز پوچھتی تھی.

کہ کب زارا آئیگی، جس روز زارا نے دنیا میں آنا تھا تو ہم ہسپتال جا رہے تھے ، ”میں نے نورے سے کہا کہ آپ سو جائو ، تو کہنے لگی نہیں زارا آجائے پھر سوئوں گی.” میں نے اسکو بولا کہ تم گھر پر سو جائو ہم ہسپتال، جا رہے ہیں جیسے ہی زارا آئی میں‌آپ کو گاڑی میں ہستپال بلوا لوں گا. زارا کو دیکھ کر نورے کی خوشی دیدنی تھی. شہروز نے کہا کہ میری دونوں بیٹیوں میں بہت زیادہ پیار ہے. ہم ان کی پرورش ایسی کررہے ہیں کہ دونوں میں احساس ہی نہ ہو کہ دونوں دو مائوں کی بیٹیاں ہیں.

حنا دلپذیر کی عید کیسے رہی سپیشل ؟ اداکارہ نے بتا دیا

میرے سعود اور معمر رانا کے ساتھ اختلافات نہ تھے نہ ہیں شان شاہد

سرمد کھوسٹ‌اور نادیہ افگن کا چیکو مشی دا ٹرانسلیشن شو

Leave a reply