اداکار شہروز سبزواری نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ میری اہلیہ صدف کنول بہت اچھی خاتون ہیںوہ میرا بہت خیال رکھتی ہیں ، بلاوجہ مسائل میں نہیں الجھتی . اگر وہ مجھ پر اعتراض کرنے والی ہوتی یا مسائل کھڑے کرنے والی ہوتی تو اس وقت تک معاملات بہت خراب ہو چکے ہوتے. انہوں نے کہا کہ بے بی لیشس میں خود اور سائرہ کو بطور اداکار دیکھ کر بہت اچھا لگا. آج کل ہماری بیٹی نورے بہت زیادہ خوش ہے،انہوں نے کہا کہ اولاد کے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے ،بچوں کو پیدا کرنے کے بعد ان کی ذمہ داریاں اٹھانا یہ والدین کا فرض ہے اس فرض کے بارے میں اللہ کے گھر میں پوچھ گچھ ہوگی.
شہروز سبزواری نے مزید کہا کہ ”میں اور سائرہ ایک مثبت میسج دنیا کو دے رہے ہیں” جو لوگ اعتراض کررہے ہیں مجھے نہیں سمجھ آتی کہ وہ کس سوچ کے مالک ہیں. ان کی سوچ کا دائرہ کیا ہے. شہروز نے فلم بے بی لیشس کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم کراچی کے علاقے نواب شاہ اور بحرین میں شوٹ کی گئی ہے. انہوں نے یہ بھی کہ فلم دیکھ کر شائقین ضرور لطف اندوز ہوں گے، ہم نے بہت دل سے کام کیا ہے اور عیسی خان نے ہم سے بہترین کام لیا ہے.
عمران ہاشمی میرے بہت اچھے دوست ہیں حمائمہ ملک