یہ بھی چیئرمین کشمیر کمیٹی ہیں : شہریار آفریدی کا ایل او سی کا دورہ، جوانوں کیساتھ عید گزاری

مظفرآباد:یہ بھی چیئرمین کشمیر کمیٹی ہیں : شہریار آفریدی کا ایل او سی کا دورہ، جوانوں کیساتھ عید گزاری،اطلاعات کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین و وزیر مملکت برائے برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی اوسی) میجرجنرل عامراحسن نواز نے شہریارآفریدی کو ایل او سی کا دورہ کرایا اور بریفنگ دی۔شہریار آفریدی نے اگلے مورچوں پر متعین فوجی جوانوں کے ساتھ عید گزاری۔اس موقع پر شہریار آفریدی کا جوانوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ کشمیر ہرپاکستانی کے دل میں دھڑکتا ہے اور عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ ایک نئے رخ سے پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کیلئے ایک ہی ڈائریکشن میں کام کررہے ہیں۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہراس خاندان کو سلام جن کا گھر یا جائیدادن بھارتی افواج کی بمباری کے باعث تباہ ہوئی، ہراس خاندان کو سلام جن کے بچوں نے پیلٹ گنوں کے باعث اپنی بینائی کی قربانی دی۔ان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ بھارت پراقتصادی، معاشی اورفوجی پابندیاں عائد کرے۔

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور عید منائی جب کہ اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

Comments are closed.