اداکار شہریار منور جن کا حال ہی میں ڈرامہ سیریل ان کہی اختتام پذیر ہوا ہے اس میں انہوں نے سجل علی اور بلال عباس کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے. شہریار منور نے فلموں میں بھی کام کیا ہے ان کی اداکاری کو بہت سراہا جاتا ہے لیکن وہ کم کم پراجیکٹس کرتے ہیں، لیکن ان کے پرستارں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ اب شہریار منور ایک گیم شو ہوسٹ کریں گے. یوں ان کے مداحوں کو انہیں ہر ہفتے دیکھنے کا موقع میسر آئیگا.
کہا جا رہا ہے کہ ”اداکارشہر یار منور نے نجی ٹی وی سے معاہدہ ہونے کے بعد فہد مصطفی اور دانش تیمور کی طرح پبلک گیم شو کی میزبانی شروع کر دی ہے ”۔ان کے پروگرام کے فارمیٹ میں بھی پروگرام کے شرکاءکو سوالات کے جوابات پر انعامات دینا ہے جبکہ پروگرام میں مختلف گیمز کا انعقاد بھی کرایا جاتا ہے ۔ شہریار منور نے ڈراموں اور فلموں میں اپنے فن کا لوہا منوایا ہے، دیکھنا یہ ہےکہ وہ فہد مصطفی جیسے گیم شو میزبان کے ہوتے ہوئے اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیابی حاصل کر پاتے ہیں یا نہیں. شہریار منور کا اس سے پہلے گیم شو کرنے کا تجربہ نہیں ہے.