شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں ہیں جبکہ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامران بنگش نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان اپنے بہادر بھائی شہریار خان آفریدی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
سابق وفاقی وزیر، پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنماء شہریار خان آفریدی کی ہمشیرہ بقضائے الہی وفات پا گئی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان اپنے بہادر بھائی شہریار خان آفریدی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
دعاء ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں… pic.twitter.com/UzL1XowUIN— Kamran Bangash 🇵🇰 (@kamrankbangash) July 13, 2023
انہوں نے اس حوالے سے مزید لکھا کہ دعاء ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل دے علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے بھی شہریار خان آفریدی کی ہمشیرہ کی وفات پر نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ تاہم خیال رہے کہ اس وقت شہریار آفرید جیل میں ہیں اور آج سے ایک ماہ قبل 13 جون کو ہی شہریار آفریدی کے بھائی کا بھی انتقال ہوا تھا۔ سابق رکن قومی اسمبلی جیل میں ہونے کی وجہ سے اپنے بھائی کا جنازہ نہیں پڑھ سکے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا ذرائع کے مطابق شہریارآفریدی نے جیل میں اہلیہ کے ہمراہ بیرک میں رہنے پر اصرار کیا تاہم جیل حکام نے انہیں اور ان کی اہلیہ کوالگ الگ بیرکس میں منتقل کردیا تھا۔