شہزاد اکبر کے شہباز شریف سے 18 سوالات کیا ہیں؟ شہباز شریف مشکل میں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب کیا نثارگل اورعلی احمد آپ کے فرنٹ مین نہیں تھے؟ کیانثاراحمد گل اورملک علی احمد سیاسی مشیر نہیں تھے؟ کیا نثار گل سلمان شہباز کیساتھ دبئی ، سعودی عرب اورقطرنہیں گیا تھا؟
شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ کیاکیش بوائزنے اربوں روپےنکال کرجی این سی کےاکاؤنٹ میں منتقل نہیں کیے؟ کیانثاراحمد گل کے اکاؤنٹ سے پیسے آپ اورآپ کے بیٹوں کومنتقل نہیں کیے؟ کیارقم آپ اوراہلخانہ کے ذاتی اخراجات میں استعمال نہیں ہوتی تھی؟ کیا آپ کی رہائش گاہ پر کک بیکس کی رقم وصول نہیں ہوتی رہی؟ کیارقم منتقلی کیلئے آپ کی بلٹ پروف گاڑی ، ایلیٹ فورس استعمال نہیں ہوئی؟ کیا آپ نے تہمینہ درانی کے لیے 2ولاز نہیں خریدے؟کیا دبئی کی 4کمپنیاں وہی نہیں جو زرداری منی لانڈرنگ کرتی رہی ہیں،
شہباز اکبر نے مزید کہا کہ کیا منی چینجرز کےذریعے جعلی ٹی ٹیاں نہیں لگوائی گئیں؟کیا جعلی ٹی ٹیوں کی رقم ماڈل ٹاوَن رہائش گاہ کی تعمیر پر خرچ نہیں ہوئی؟ شہبازشریف برطانوی عدالتوں میں ہرجانے کا دعویٰ کب دائر کریں گے؟برطانوی حکومت نے پاکستان پر اعتماد کرتے ہوئے رقم منتقل کردی ہے، 190ملین آئے ہیں آنے والے وقتوں میں مزید آئیں گے،این سی اے کے ساتھ مزید معاملات بھی چل رہے ہیں،
شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ نیب نے نومبر2018میں کچھ انوسٹی گیشنز شروع کی تھیں،انوسٹی گیشنز میں پتہ چلا شہباز شریف کے اثاثوں میں ہوشربا اضافہ ہوا،شہبازشریف کے اثاثوں میں 10سال میں اضافہ ہوا،سلمان شہباز کےاثاثوں میں 8 ہزار گنا اضافہ ہوا،شہبازشریف کے اثاثوں میں 10سال میں 70گنااضافہ ہوا،جعلی ٹی ٹیوں کےذریعے 33،32کمپنیاں بنائی گئیں،شریف فیملی کا کاروبار اس سے الگ ہے، شہباز شریف کے کاروبار میں 200سےزائد ٹی ٹیاں نکلیں،شہبازشریف نے انگلیاں ہلاہلاکرکہا ڈیلی میل کےخلاف عدالت جائیں گے،ہم انتظار کر رہے ہیں،آج تک ایک بھی الزام کا جواب نہیں دیاگیا،انہی کیسز میں سلمان شہباز اور علی عمران مفرور ہیں،حمزہ شہباز زیرحراست ہیں اور جوابات دینے میں قاصر ہیں
شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو ہر قسم کی مالی و قانونی مدد کی پیشکش کرتا ہوں،کیسز میں پلی بارگین کی آپشن موجود ہے، ہمیں کسی کو جیلوں میں رکھنے کا کوئی شوق نہیں