شہزاد اکبر کس قانون کے تحت مذاکرات کر رہے تھے ، مریم اورنگزیب نے سوال اٹھا دیا

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ‏بتایا جائے شہزاد اکبر کس قانون کے تحت مذاکرات کررہے تھے ، شہزاداکبربراڈ شیٹ کےانکشافات کےبعدمتنازع ہوچکے ہیں،

مریم اورنگزیب‏ نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر صاحب سرکاری پیسے میں کمیشن مانگ رہے تھے ، شہزاد اکبر براڈ شیٹ کے مذاکرات نہیں کررہے تھے،کمیشن مانگا جارہا تھا،

مریم اورنگزیب‏ نے کہا نیب نیازی گٹھ جوڑڈھائی سال میں کرپشن کیخلاف ایک بھی ثبوت پیش نہیں کرسکا،این آراو علیمہ باجی کودیاگیا ، جہانگیر ترین اورندیم بابرکودیا گیا ،

عمران خان اپنی کرسی کاناجائز استعمال کررہے ہیں،
عوام کوجان بوجھ کرغربت میں دھکیلاجارہا ہے ،اربوں ڈالرقرض لےکر ملک سےمنی لانڈرنگ کی جارہی ہے،

Comments are closed.