شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، اسلام آباد: مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

نوٹس کے متن کے مطابق مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس میں جھوٹا اور ہتک آمیز بیان دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میں نے براڈ شیٹ سے 50 کروڑ روپے لیے۔

متن کے مطابق براڈ شیٹ کے سی ای او کو کئی بار بتا چکے ، شہزاد اکبر دیانتدار آدمی ہیں۔
شہزاد اکبر نے مطالبہ کیا کہ مریم اورنگزیب نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے لہذا وہ ہتک آمیز بیان واپس لیں۔

Comments are closed.