برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کے کیس میں تحقیقات کے لیے شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کو آج نیب نے طلب کرلیا۔
باغی ٹی وی : گزشتہ ہفتے شہزاد اکبر کو نیب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوکر انکوائری میں جواب ریکارڈ کرائیں نیب راولپنڈی کی جانب سے شہزاد اکبر کو کال اپ نوٹس جاری کیا گیا، نیب نے شہزاد اکبر کو آج دن ساڑھے11بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
عمران خان کا 23 مئی کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا فیصلہ
نوٹس کے متن کے مطابق عدم پیشی پر نیب شہزاد اکبر کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوبھی این سی اے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں تحقیقات کیلئے 22 مئی کو حاضری کا نوٹس بھیجا گیا تھا عمران خان نے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کیلئے نوٹس کا تحریری جواب بھجوا دیا ہے عمران خان نے 22 مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے سے معذرت کی اور 23 مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے پر رضا مندی ظاہرکی ہے-
مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل،بارشوں کی پیشگوئی
عمران خان نے نیب سے انکوائری رپورٹ کی نقل بھجوانے یا وکیل کو فوری دینے کی درخواست کی خط میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 16مئی کو بھیجے گئے نوٹس کا جواب میں نے فیکس کیا تھا، میں نے 22 مئی تک شاملِ تفتیش ہونے کے لیے اپنی عدم دستیابی کا بھی اظہار کیا میں 23 مئی کواپنی متعدد درخواست ضمانتوں کے لیے اسلام آباد آؤں گا، دن 11 بجے تک عدالتوں سے فری ہو کر شاملِ تفتیش ہونے نیب راولپنڈی پہنچوں گا۔