شہزاد اکبر تاریخ دیں……….. مریم اورنگزیب نے کیا چیلنج
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر میڈیا ٹرائل کی بجائے برطانیہ میں ڈیلی میل کے خلاف مقدمے میں فریق بنیں، تاریخ دیں کہ وہ مقدمہ کب کر رہے ہیں.
عرفان صدیقی کو کس نے گرفتار کروایا، مریم اورنگزیب نے کیا انکشاف
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کا میڈیا ٹرائل کیا گیا ،ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، قرضوں کے حساب میں اپنے دس ماہ کے قرضوں کا بھی احتساب کروائیں، روٹی پندرہ اور نان بیس کا ہو چکا ہے، شہزاد اکبر شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں، شہباز شریف پر مقدمہ کریں، وہ کب مقدمہ کر رہے ہیں مجھے تاریخ بتائیں، بتائیں پاکستان کی عوام کو کہ 95 فیصد ثبوت عوام کو دیں ، میڈیا کو دیں، نہیں دے سکتے تو مقدمہ کریں، میڈیا ٹرائل نہ کریں ،بہت شوق ہے تو ڈیلی میل کے جواب میں پارٹی بنیں.
وزیراعظم کا کامیاب دورہ امریکا ن لیگ کو ہضم نہ ہوا، مریم اورنگزیب کی کڑی تنقید
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہزاد اکبر کی پرسوں کی پریس کانفرنس اس بات کاثبوت ہے کہ سٹوری عمران خان نے فیڈ کروائی، آپ تماشے نہ کریں، جو ثبوت ہیں عدالت میں پیش کریں، نیب کو دیں، شور نہ کریں، اگر ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت ہوتا تو چنیوٹ کے گندے نالے پر چھلانگ نہ مارتے،
نواز شریف جلد رہا ہوں گے اور مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب کچھ ثابت نہیں ہوتا تو کاغذ لہرا کر پریس کانفرنس کی جاتی ہے. آپ میں جرات ہے تو تاریخ بتائیں کہ یوکے میں مقدمہ کب کریں گے، ن لیگ کے متعدد رہنما گرفتار ہیں، رانا ثناء اللہ بھی گرفتار ہے،
منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب