پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے بی ایڈ کے لئے عمر کی حد ختم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی : معروف گلوکار و سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ بی ایڈ کرنے کے خواہش مندوں کے لیے عمر کی حد ختم کرنا خوش آئند ہے۔
شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ نے سعید غنی کی زیر صدارت سندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ا فیصلہ کیا ہے کہ اب کسی بھی طالب علم پر جو بی ایڈ کرنا چاہتے ہیں اس پر عمر کی کوئی پابندی نہیں ہے-


انہوں نے کہا کہ بی ایڈ کے لیے عمر کی حد جو پہلے 28 برس تھی اسے ختم کرنے سے طالبعلموں کے ٹیچر بننے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سندھ ٹیچرز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں اراکین کی جانب سے ٹیچنگ کورس بی ایڈ کے لیے عمر کی حد میں اضافے کی تجویز دی اجلاس میں شریک شرکاء کی جانب سے مختلف رائے دی گئیں تاہم سعید غنی نے کہا کہ علم کے حصول کے لیے عمر کی پابندی نہیں ہونی چاہیے، علم کو عمر کی پابندی سے محدود کرنا درست نہیں۔

صوبائی وزیر نے اجلاس میں شریک شرکاء سے مشاورت کرتے ہوئے بی ایڈ کرنے کے لیے عمر کی حد ختم کرنے کا اہم فیصلہ کیا بی ایڈ کے حوالے سےقانون سازی بھی جلد متوقع ہے جبکہ کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹیچنگ کورس بی ایڈ کے لیے عمر کی حد 28سال مقرر تھی، جس کے باعث کئی اساتذہ کورس سے محروم رہے۔

گود سےگورتک تعلیم حاصل کریں : ٹیچنگ کورس ‘بی ایڈ’ کیلیے عمر کی حد ختم کرنے کا فیصلہ

Shares: