نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور پاکستان کے معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کی شطرنج کا کھیل کھیلنےکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذ شتہ روز معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں شہزاد رائے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے ساتھ شطرنج کھیل رہے ہیں

شہزاد رائے نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ملالہ جلدی سیکھنے والی ہیں یا ہوسکتا ہے میں ایک اچھا استاد ہوں
گلوکار کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف کمنٹس کئے
ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ ملالہ جلد ی سیکھنے والی ہیں اور آپ ایک بہترین استاد ہیں ماشاءاللہ

ایک صارف نے کمنٹ میں پوچھا کہ گیم میں کون جیتا؟
جبکہ ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ آپ واقعی ایک اچھے انسان ہیں ماشاءاللہ

کچھ صارفین نے ان سے ان کے نئے آنے والے گانے کا پاچھا اور کہا کہ ملالہ خوش قسمت ہیں جو آپ کے ساتھ شطرنج کھیل رہی ہیں ہم بھی آپ سے ملنا چاہتے ہیں اور آپ کے بہت بڑے فین ہیں

واضح رہے کہ شہزاد رائے کا شمار پاکستان کے نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے اور اِس کے علاوہ شہزاد رائے سماجی کارکن بھی ہیں اورملالہ یوسف زئی دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ ہیں اور ان کا نام برصغیر کے 100 ذہین ترین افراد میں بھی شامل ہے








