شہزاد شوکت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری

گورنر پنجاب نے شہزاد شوکت ایڈووکیٹ کی جنرل پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی ،نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا-

باغی ٹی وی : گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تقرری کی منظوری دی واضح رہے کہ احمد اویس نے ایڈووکیٹ جنرل کےعہدے سے استعفی دے دیا تھا انہوں نے یہ فیصلہ گورنرپنجاب کی تعیناتی کےبعد کیاتھا-

اس سےپہلے ان کا موقف تھا کہان کےتقرر اورعہدےسےالگ کرنے کااختیار عمر سرفراز چیمہ کے پاس ہے۔احمد اویس نے کام سے روکنے کااقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یکم جون کے بعد نئے گورنر کی تقرری کے ساتھ ہی ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس کو ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نئے ایڈووکیٹ جنرل بارے وکلاء رہنماوں سے مشاورت مکمل کرچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس کوحکومت پنجاب کی حمایت حاصل نہ ہونے کے باعث وہ عملاً غیر فعال ہیں حکومت وقت کی نارضگی کے باوجود احمد اویس نوکری بچانے میں مصروف ہیں۔متوقع نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت ایک پروفیشنل وکیل ہیں، جبکہ اس وقت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چودھری جواد یعقوب حکومتی کیسز کا بھرپور دفاع کررہے ہیں۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے حوالے سے ابتدائی حلقہ بندیاں جاری کردیں جس کے مطابق سندھ میں ایک حلقے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستیں 272 سے کم کر کے 266 کر دی گئی ہیں کراچی کے حلقے 20 سے بڑھا کر 21 کردیئے گئے-

الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے حساب سے قومی اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 14 سےبڑھ کر 16 ہوگئی ہےخیبرپختونخوا میں 35 سےبڑھ کر 45 ہوگئی ہے، پنجاب کی 148 سے کم ہوکر 141 ہوگئی ہے، سندھ کی 61 برقرار ہے، وفاقی دارالحکومت کی ایک نشست بڑھ کر 3 ہوگئی ہے جبکہ فاٹا کی 12 نشستیں ختم ہوگئی ہیں۔

مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نئے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں خواتین کی نشستیں 3 سے بڑھا کر 4 کردی گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 8 سے 10 کردی گئی ہیں، پنجاب میں 35 سے کم کرکے 32 کردی گئی ہیں، سندھ کی 14 برقرار ہیں۔

اس کے علاوہ اقلیتی نشستوں کی تعداد 10 برقرار رکھی گئی ہے۔ یوں نئی حلقہ بندیوں کے حساب سے قومی اسمبلی کی مجموعی نشستیں 342 سے کم ہوکر 336 ہوگئی ہیں۔

نئی حلقہ بندیوں کے مطابق بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 65 ہوں گی جن میں سے جنرل نشستیں 51 ہوں گی، خیبر پختوانخوا اسمبلی میں مجموعی نشستیں 145 اور جنرل نشستیں115 ہوں گی، پنجاب اسمبلی میں مجموعی نشستیں 371 اور جنرل نشستیں297 ہوں گی جبکہ سندھ اسمبلی میں مجموعی نشستیں 168 اور جنرل نشستیں 130 ہوں گی۔

Leave a reply